اہم خبریں

مونس الہٰی کو ایف آئی اے نے 22 مئی کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کو 22 مئی کو طلب کرلیا۔جمعرات کو ایف آئی اے نے بتایاکہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےلیے مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے۔حکام نے کہاکہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر مونس الہٰی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مونس الہٰی کے اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں