اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کےمراحل کو فوری مکمل کیاجائےبلدیاتی الیکشن کےشیڈول میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے، خدا کا واسطہ لوگ عمران خان کےپیچھےنہ چلیں،9مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،اس روز ملکی سالمیت کیخلاف سازش کی گئی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جن کی موٹرسائیکلز جلائی گئی سندھ حکومت ان کو نئی موٹرسائیکل لیکر دےگی اور پیسے ان دہشتگردوں سےبھرائے گی ،صرف غریب کو نقصان پہنچایاگیا ،بدترین دہشتگردی کی گئی،ہم کسی کو بخشش نہیں ہے ۔
