اہم خبریں

پاکستان نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مذہبی آزادی کے حوالے امریکی الزامات حقائق کے برعکس ہیں ،پاکستان مذہبی آزادیوں سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتا ہے،ایسی رپورٹس گمراہ کن پروپیگنڈے کو جنم دیتی ہیں۔ پاکستان میں مذہبی آزادیوں، حقوق بشمول اقلیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا رہا ہے،پاکستان کو دنیا میں بڑھتے نسلی امتیاز، اسلاموفوبیا پر شدید تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مذہبی آزادی کے حوالے امریکی الزامات حقائق کے برعکس ہیں ، پاکستان کو اپنی مذہبی ڈائورسٹی پر فخر ہے پاکستان بے گناہ فلسطینیوں پر جارحانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ،پاکستان اقوام متحدہ اقلیتی امور کے ماہر فرنینڈ ڈی ویرینس کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے، جی 20 رکن ممالک کو اقوام متحدہ ماہر اقلیتی امور کے خدشات کو دیکھنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں