وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ا یرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات اچھی رہی اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے جن میں تجارت سرمایہ کاری آئی ٹی ،زراعت اور دیگر شعبوں پر تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا ہے کہ دونوں ممالک آزادنہ تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکات دینگے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر مارکیٹ کے افتتاح سے ترقی ہوگی اور تجارت میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں بہت تاخیر ہوچکی ،حکومت سنبھالی تو منصوبے پر کام شروع کیا الحمداللہ آج ہم نے ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ کے گبد-پولان بجلی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا بھی کا افتتاح کردیا ،اس ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ، اب ایران سے حاصل کردہ سستی بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے ، اس سے منصوبے کی بدولت وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا ہو گیا ۔
