اہم خبریں

سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ،مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ،مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں گوادر حق دو تحریک کے سربراہ اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پر جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا انہیں 3 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔و اضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان اور ان کے ساتھیوں پر گوادر سٹی تھانے میں مقدمہ درج تھا ۔ ان پر عوام کو اشتعال دالانے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کروا کر لوگوں کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے آج ہی امید ظاہر کی تھی کہ سپریم کورٹ مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کی خوش خبری سنائے گی ،مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ جھوٹا مقدمہ بنایا گیا سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں