اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
