اہم خبریں

علی زیدی کو کراچی سے جیکب آباد جیل منتقل کردیا گیا

کراچی( نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماء سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی سے جیکب آباد جیل منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 2 روز قبل ہی علی زیدی کو طبیعت ناسازی کی وجہ سے گھر منتقل کیا تھا اور ان کے گھر کو ہی سب جیل قرار دیا گیا تھا،اب ان کے یہ آرڈر بھی منسوخ کر کے انہیں جیکب آباد جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے انہیں 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں