اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ میں ایسےججز کی عزت نہیں کر سکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں، عدلیہ میں انتہائی قابل احترام شخصیات بھی موجود ہیں، لیکن جب ذاتی مفادات آگے آجائیں اور کرسی کا وقار پیچھے چلا جائے تو ہم پر بھی رولز کے مطابق گیم کی پابندی بے معنی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور علی زیدی کیوں عمران خان کے بیان کی توثیق نہیں کر رہے۔ بیانات سامنے ہیں پی ٹی آئی کی قیادت خود کہہ رہی ہے کہ یہ انہوں نے کیا ہے۔انہوں نے کہاک چیف جسٹس جہاں کھڑے ہیں پوری دنیا کو پتہ ہے۔ عمران خان کے الزامات اور دعوؤں پر انکوائری کمیشن بننا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری نے کل رات حب الوطنی کا ثبوت دیا اور دوڑ بھی لگائی۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما کے بارے میں کہا گیا کہ اگر آپ کہیں تو ن لیگ میں لے آئیں، میں نے جواب دیا کہ میں ایسے کام نہیں کرتا۔
