اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدےداروں کو سات دنوں میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے ہدایت کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدےدار وں کو سات دنوں میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے ہدایت کردی،آزاد سیٹ پر کامیاب ہونے والے عہدے دار 24 مئی تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں، آزاد امیدوار متعلقہ پارٹی سربراہ کا خط متعلقہ ریٹرننگ افسر کو 24 مئی تک جمع کرائیں، آزاد امیدوار کو بیان حلفی بھی دینا ہو گا کہ بغیر کسی دباؤ متعلقہ پارٹی جوائن کی، بیان حلفی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہونا چاہیےسیاسی جماعتیں 24 مئی تک ہر کیٹیگری کے امیدواروں کی ترجیحی لسٹ
ریٹرننگ افسران کو جمع کروائیں۔

متعلقہ خبریں