اہم خبریں

9 مئی کو قومی سطح پر یوم سیاہ منایا جائےگا،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیدا ہونیوالے انتشار کے بعد حکومتی سطح پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ گزشتہ دن وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت ہونیوالے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا ، اجلاس میں 9 مئی کو قومی سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منانے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق شرکاء کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ، جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شہداء اور اُن کے اہل خانہ کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکاء کا تشدد اور شرپسندی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا ، دریں اثنا سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط پر سختی سےعمل کرنے کی ہدایت کر دی، شر پسند عناصر کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ خبریں