اہم خبریں

سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ کی طرف سے آئینی درخواست دائر

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ کی طرف سے آئینی درخواست دائر،مہوش سیف اللہ خان نیازی کی طرف سے آمنہ علی ایڈووکیٹ میاں گل اورنگزیب کی عدالت میں پیش ہوئی،آمنہ علی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سینٹر سیف اللہ خان نیازی کو غیر قانونی طریقے سے زبردستی اغوا کیا گیا،عدالت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ICT کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں کہ کن وجوہات کی بنیاد پر سیف اللہ خان نیازی کو گرفتار کیا،وکیل آمنہ علی نے عدالت کو بتایا کہ فیملی اور وکلاء کو ملنے نہیں دیا جا رہا ۔ ملنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے استدعا منظور کر کے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی کہ فیملی اور وکلاء کو ملنے دیا جائے۔

 

متعلقہ خبریں