کراچی ( اے بی این نیوز )کے الیکٹرک نے حکومت سندھ، اوریکل پاور اور پاورچائنا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے، اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت تھر کول سے 1320 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹس لگانے کیلئے کام کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے مونس علوی جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے سیکریٹری توانائی ابوبکر احمد نے دستخط کئےاوریکل پاور کی سی ای او ناہید میمن اور پاور چائنا کے چینگ کیانگ اس موقع پر موجود تھےزیر توانائی سند ھ امتیاز شیخ نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی کیلئے یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، منصوبہ کراچی سمیت پورے صوبے کو بے حد فائدہ دے گا، حکومت سندھ اس منصوبے کی تعمیر اور تکمیل تک مکمل تعاون فراہم کرے گی کے الیکٹرک کا 2030 تک مجموعی پیداواری صلاحیت میں 2200 میگاواٹ اضافہ کا منصوبہ ہے 2030 تک اپنی پیداواری صلاحیت میں 30 فیصد ری نیوابل توانائی سے حاصل کرنا چاہتی ہے 484 ارب روپے کی مجموعی سرمایہ کاری سے یہ منصوبے مکمل ہوں گے۔