اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فواد چوہدری کو اسلام کی حدود میں دو دن کے لیے کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، عدالتنے حکم دیدیا،فیصلے کی کاپی آئی جی آفس کو بھی بھجوا دی جائے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہا تو ہم آرڈر پاس کردیتے ہیں، یا پھر سماعت کو ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کردیتے ہیں، وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہآرڈر پاس کرنا زیادہ مناسب ہوگا، عدالت نے حکم دیا کہ سپیشل مسنجر کے ذریعے آرڈر کاپی آئی جی کو بھیجی جائے، فواد چوہدری نے شکایت کی کہ گرفتاری سے روکنے کے حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری کی کوشش کی گئی،عدالت نے فواد چوہدری کو کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتار کرنے سے روک دیا،
درخواست گزار کو اسلام آباد کی حدود میں درج کسی بھی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے،فواد چوہدری آرڈر کی کاپی ملنے تک دوبارہ کمرہ عدالت بیٹھ گئے