اہم خبریں

بلوچ طلباء کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے طلباء کی شکایات کے حوالے سے قائم کردہ کمیشن نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ، کمیشن نے وزیراعظم کو بلوچستان سے تعلق رکھنے طلباء کی شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے کمیشن کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ پر بریفنگ دی،وزیراعظم نے کمیشن کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلباء کی شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے رپورٹ انتہائی جامع ہے اور انتہائی ایمانداری اور سنجیدگی سے مرتب کی گئی ہے. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی ادارے رپورٹ میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں.انہوں نے کہا کہ بلوچ طلباء کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے . ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ طلباء پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انکی بہبود اور خوشحالی میں ہی پاکستان کی ترقی پنہاں ہے.

 

متعلقہ خبریں