اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے وا لے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ، پنجاب کی نگران حکومت نے فیصلےکی منظوری دے دی،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ,,, امن وامان کی صورتحال اور9مئی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ، محسن نقوی کا پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلدازجلد یقینی بنانے کا حکم، کہتے ہیں شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔
