اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آ با د ہا ئی کورٹ نے عمران خان کو مزید 2مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8جون تک توسیع کر دی ، آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور، چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ عمران خان نے مزید کیسز میں کس دن آنا ہے، وہی تاریخ رکھ دیتے ہیں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سما عت 8 جون تک ملتوی ،، عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت،، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفو ظ کر لیا، انسدا د دہشتگر دی عدالت لا ہو ر نے ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی، عمران خان عدا لت میں پیش نہیں ہو ئے۔
