اہم خبریں

عمران خان گرفتاری کے بعد اشتعال انگیزمہم چلانے والے 159واٹس گروپس کی نشاندہی ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد اشتعال انگیزی اور جلاؤگھیراؤکے واقعات کے لیے مہم چلانے والے159 واٹس ایپ گروپس کا پولیس نے پتہ لگا لیا،شامل نمبرز کی تحقیقات جاری۔تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت دوسرے رہنماؤ ں کی گرفتاری پر ہونے والے اشتعال انگیزی کے واقعات میں مہم چلانے والے 159 واٹس ایپ گروپس کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ ان گروپوں میں شامل نمبروں کے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ان گروپس میں زیادہ تر اشتعال پیدا کرنے والے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے اور حکومت مخالف پیغام رسانی کی گئی ، پولیس نے اشتعال پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس کی ٹریکنگ کرلی گئی ، اب پولیس اور سی ٹی ڈی کی مدد سے گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں