اہم خبریں

آزادانہ انکوائری میں ثابت کروں گا، ہمیشہ پرامن احتجاج کی کال دی ،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ پرامن احتجاج کی کال دی ، آزادانہ انکوائری ہوگی تو میں ثابت کروں گا، جن لوگوں نے آگ لگائی توڑپھوڑ کی ان مظاہرین کو پلانٹ کیا گیا تھا۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22 مارچ کی ریکارڈڈ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہراشتعال انگیزی پر کارکنوں کو پرامن احتجاج کی کال دی ۔ انہوں نے کہا میں نے یہ پیغام 22 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں 18 تاریخ کو اپنے قتل کی کوشش کے بعد ریکارڈ کیا تھا ، جب بھی آزادانہ انکوائری ہوگی میں ثابت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے آگ لگائی اور جن کے پاس بندوقیں تھیں انہیں مظاہرین میں پلانٹ کیا گیا ، میں نے ویڈیو میں اس منصوبے کا راز فاش کیا تھا۔

متعلقہ خبریں