اہم خبریں

پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر ، اظہاررائے کی آزادی یقینی بنائے جائے، امریکہ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)پاکستان کی صورتحال پر امریکہ کو بھی سخت تشویش ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ۔ کسی تشدد کا راستہ اپنائے، سرکاری املکاک کو نقصان پہنچائے بغیر حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہر شہری کا حق ہے اور جمہوری حکومت مخالفین کی اظہار رائے کا احترام کرتی ہیں ۔ نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ مضبوط ،مستحکم اور خوشحال پاکستان امریکہ کیلئے اہم ہے ، کسی بھی سیاستدان کی گرفتاری ملکی قوانین اور انسانی حقوق کے متصادم نہ ہو۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کرینگے تاہم پاکستان کے اندرونی حالات پر گہری نظر ہے ۔ میڈیا اور اطلاعات تک رسائی حکومت اور صحافیوں کے درمیان آزادانہ رابطے کا ہونا ناگزیر ہے ۔

متعلقہ خبریں