راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے گرد گھیرا تنگ،گرفتاری کے لیے چھاپے،پولیس کا رات گئے لال حویلی پر چھا لیکن ناکام رہی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور شیخ راشدشفیق کو 3ایم پی اوکے تحت گرفتارکرنے کے احکامات ہیں ۔ اس حوالے سے شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آیا کہ ہمیشہ امن کی سیاست کی تشدداورجلاؤگھیراؤ پریقین نہیں رکھا، ہمارا قصور صرف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے ۔
