اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس سمیت مختلف چیزیں زیر غور ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا انصاف کے اونچے ایوان میں بیٹھ کر جانبداری کو لوگ ہضم نہیں کرپا رہے، ساٹھ ارب روپے ڈاکے کے مجرم کو جس طرح ویلکم کیا گیا، لوگوں میں غم و غصہ ہے، عمران خان نے گرفتار ہونا ہی ہے، اگر توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تو پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ کیا کرنا ہے، نگران حکومتوں نے اس وقت تک رہنا ہے جب تک الیکشن نہیں ہو جاتے۔















