لاہور(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو روز قبل دل کی تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیک اپ کیا، سروسز ہسپتال میں مکمل ٹیسٹ کئے جس کے بعد آج انہیں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس آج انہیں عدالت میں راہداری ریمانڈ کیلئے اے ٹی سی عدالت میں پیش کرے گی۔
