لاہور(نیوزڈیسک)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سرگودھا ، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد سلمان ، شیر زمان ، ملک اسرار، شیر خان کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
