اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعیت علماء اسلام کے قافلے ملک بھر سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہے،گلگت بلتستان، کوہستان سے بھی قافلہ رواں دواں ہے، جنوبی پنجاب، وزیرستان، ٹانک اور دور دراز کے علاقوں سے بھی قافلے روانہ ہوچکے ہے، جےیوآئی بلوچستان کا قافلہ ژوب سندھ کا قافلہ سکھر پہنچ گیا ہے، ترجمان جےیوآئی نے کہا کہمختلف اضلاع کے قافلے رات تک اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوجائیں گے، لاہور سے قافلہ رات دس بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا، پشاور، بنوں، لکی مروت سے جےیوآئی کے قافلہ صبح سویرے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے،مردان، چارسدہ، مانسہرہ ، بٹگرام، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈی آئی خان سے قافلے کل صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، صوابی، مالاکنڈ، اٹک، راولپنڈی، سرگودھا اور دیگر قریبی اضلاع سے قافلے صبح سویرے اسلام آباد کی سرزمین پر داخل ہوں گے۔
