اہم خبریں

تحریک انصاف کے کراچی میں مظاہرے جاری، فردوس شمیم نقوی گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں پی ٹی آئی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہروں میں شرکت کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، بلدیہ و دیگر علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔پولیس نے اس دوران فردوس شمیم کو پہلوان گوٹھ سے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم کے خلاف حالیہ احتجاج کے بعد کئی مقدمات درج ہوئے۔انصاف ہاؤس کے پاس احتجاج کرنے والی متعددخواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ خبریں