اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شنگھائی تعاون تنظیم کے ریلوے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے جانے والا وفد وطن واپس پہنچ گیا،ترجمان ریلوے کے مطابق اجلاس میں مسافروں کی حفاظت، مال بردارنیٹ ورکس،ریل انفراسٹرکچر سے متعلق امور پر بات چیت میں حصہ لیا گیا،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور رکن ممالک کے درمیان ریل کے ذریعے رابطے سے متعلق امور پر بھی بات چیت میں حصہ لیا گیا ،وفود نے ریل نیٹ ورک کو مضبوط کرنے اور وسعت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم کی دعوت پر کیا گیا، اس سال اس کی میزبانی بھارت نے کی ہے۔
