اہم خبریں

حل یہی ہے کہ پی ٹی آئی کو کو کالعدم قرار دیا جائے،وزیر داخلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) حل یہی ہے کہپی ٹی آئی کو کو کالعدم قرار دیا جائے، ایک قانونی عمل ہے، اس میں آگے چل کر چیزیں سامنے آئیں گی، عمران خان نے اعتراف کیا کہ ساٹھ ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گئے، یہ قوم کا پیسہ تھا، عمران نیازی نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، عمران نیازی نے قومی خزانے سے 60 ارب کا ڈاکہ ڈالا اور کہتا ہے کہ میں تلاشی نہیں دوں گا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کل اپنا احتجاج کرنا چاہتی ہے، اس احتجاج کے حوالے سے ایجنسیوں نے مجھے جو معلومات دی ہیں وہ کافی الارمنگ ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان کے رویئے اور تین رکنی بینچ کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ ہے، یہ احتجاج ریڈ زون یا شاہراہ دستور سے باہر ہونا چاہئے، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے بات کی ہے، مولانا فضل الرحمان دیگر جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں