اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سول سوسائٹی اور طلباء کی جانب سے سپر مارکیٹ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نمائندہ سول سوسائٹی سید وقار علی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد اور یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ انجمن طلباء اسلام کے سابق ناظم اسلام آباد سبطین عالم گجر ، رانا زوہیب، علی رضا، مدسر و عمیر اعوان نے بھی کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید وقار علی نے کہا کہ اپنے اداروں کے خلاف بد گمانی وطن دشمنی ہے، حساس مقامات پر حملوں سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ دشمنان وطن خوشیاں منا رہے ہیں اور افسوس کے چند شر پسند دشمنوں کا والا کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پکا فوج جبکہ شہباز شریف عدلیہ پر بے جا تنقید کر کے دنیا بھر میں وطن دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ ایسی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے اور ایسے سیاستدانوں کی پاکستانی شہریت ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام چین سے سوتی ہے اس کے پیچھے وردی یے، انہوں نے کہا کہ سرحدوں کے محافظوں کے محافظ ہی ہمارے اصلی ہیروز ہیں۔ فوج اور عدلیہ پر تنقید باعث تشویش ہے۔ اداروں کو کمزور کر کے پاکستان کو کھوکھلا کرنے کی سازش کے پیچھے را اور مساد جیسے بدنام زمانہ ادارے ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سبطین عالم گجر نے کہا کہ پاک فوج اپنی صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے اور ہر اسلامی ملک کے لئے بے گناہ قربانیاں دے چکی ہے، ایسے ادارے کو کمزور کرنے کی مذموم کاوشیں ناکام بنا دیں گے۔ ملک کا ہر نوجوان اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
