اہم خبریں

ڈرائی فروٹ بھی عوام کیلئے عنقا ہو گئے،پستہ،بادام،چلغوزہ کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بد ترین مہنگائی اور درآمدی ٹیکسوں کی وجہ سے خشک میوہ جات صرف امیروں کے نصیب میں ، عوام عام سوغات مونگ پھلی کھانے کو بھی ترسنے لگی ، ڈرائی فروٹ کی قیمتیں پہلے ہی آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں لیکن سردی کی شدت بڑھتے ہی بادام ، پستہ ، کاجو، چلغوزہ ، میوہ جات وغیرہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ۔رواں ماہ میں ڈرائی فروٹ کے ریٹس اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ ڈبل کے فگر کو چھو رہے ہیں ،بازار میں پستہ 2800روپے سے لے کر 3500، بادام 1100روپے سے لے کر 1500روپے ، خشک انجیر 1800روپے سے لے کر 2200روپے ، چلغوزہ 6000روپے، کاجو 3000روپے سے لے کر 3500روپے ، خشک خوبانی 1200روپے ،مونگ پھلی 500روپے سے 700روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ڈرائی فروٹ عام عوام کے لئے ناپید شے بنتی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں