اہم خبریں

ہمارے لئے اسلام آباد میں دفعہ 144،فضل الرحمان کو دھرنے کی سہولت دی جارہی ہے،پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو 9 مئی کو رینجرز نے اغوا کیا، ان پر تشدد کیا، جب یہ منظر نامہ لوگوں نے دیکھا توقوم احتجاج کیلئے نکلی، خصوصی ویڈیو پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ چاہے 25 مئی ہو، 3 نومبرکو عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو، یا8 مارچ ظل شاہ ہو، 14 مارچ عمران خان کے گھر پر حملہ ، 18 مارچ عمران خان کے گھر زمان پارک کے دروازے توڑے گئے ہوں، جھوٹی ایف آئی آرز ہوں، ہماری قیادت کی گرفتاریاں ہوں یا ارشد شریف شہید کا قتل، عمران خان نے قوم کو کبھی پر تشدد احتجاج کی کال نہیں دی اورہمیشہ پرامن احتجاج کرنےکی تلقین کی،انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے باعث اب جو وڈیوز سامنے آئی ہیں ان میں سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اور نامعلوم افراد گولیاں چلا رہے ہیں، یہ نامعلوم ہی لوگوں میں انتشار پھیلانے کا سبب بنے اس کی آزادنہ انکوائری ہونی چاہئے، جب انکوائری ہوگی تو سب سامنے آئے گا اس کے پیچھے محسن نقوی، رانا ثناء، شہباز شریف اور ان کے ہینڈلرز شامل ہیں،انہوںنے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں زیر التوا انتخابات کیس میں جو توہین عدالت کی گئی اس کی سنوائی ہے اور فضل الرحمن سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کے وہاں دھرنا دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 ہے اور 245 کے تحت فوج بلائی گئی، لیکن فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کو دھرنے کے لیے سہولت دی جا رہی۔

متعلقہ خبریں