اسلام آباد (اے بی این نیوز )مرکزی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفیبخاری نے کہا کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ پر اس وقت پی ڈی ایم کے جتھے حملہ آور ہونے پہنچ چکے ہیں،اب نہ کوئی دفعہ 144 ہے نہ ہی شیلنگ یہ سب ظلم و تشدد کے تحفے صرف تحریک انصاف کے سپورٹرز کےلیے ہیں،جو پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام ہے انکے لیے ہی ہیں کیا،انھی کی منظم منصوبہ بندی کے تحت 4 روز تک ملک جلتا رہا اگر ایک ازادنہ انکوائری کمیشن بن جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،کہ کس طرح امپورٹڈ حکمرانوں نے تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت ثابت کرنے کیلئے جال بچھایا۔
