کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ملکی سیاسی صورتِ حال پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی درج کیسز کے ساتھ ان کیسز میں بھی ضمانت ہو گئی جو ابھی درج ہی نہیں ہوئے۔میڈیا سے بات چیت میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے لیے انصاف بر وقت اور سستا ہونا بھی چاہیے کیونکہ ان کی جماعت کا نام انصاف ہے اور انصاف کے لیڈر ہونے کے سبب عمران نیازی کو تاحیات ضمانتیں ملنی چاہیے تھیں،انہوںنے کہا کہ اگر انصاف اتنا بڑھ جائے تو انصاف انصاف نہیں لگتا کیونکہ ناانصافی کی تو کوئی حد ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ شخصیت پرستی، پسند اور گھر کی طرف سے دباؤ نظام عدل کو کاٹ رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں ملک کو حبیب جالب اور شیخ ایاز جیسے شعراء کی پھر ضرورت ہے۔
