اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید، میاں اکرم عثمان، حماد اظہرکے سیکرٹری فیصل مہر بھی گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک) سینئر رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید کو داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھی بھائی سمیت گرفتارکرلیا ۔ قبل ازیں، حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے فیصل مہر کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ابھی تک نہیں پتہ چل رہا کہ کہاں رکھا گیاہے ۔پولیس نے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھی حراست میں لے لیا، سیکرٹری کاکہناہے کہ اکرم عثمان کو ان کے بھائی ہارون اکبر کےساتھگرفتارکیا گیا،اکرم عثمان کے گھر پر چھاپے کے د وران پولیس نے توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی کی ۔میاں اکرم عثمان پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے داماد بھی ہیں ۔سیکرٹری محمود الرشید کاکہناتھا کہ پولیس اہلکار گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ، اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی کی اورڈرائیور کو مارا ۔

متعلقہ خبریں