کراچی (نیوز ڈیسک) رہنما جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا راشد سومرو وزیر نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کریں،سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائیگا،اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹائی جائے ۔ دھنرنے کے لیے کراچی سے اسلام روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مولانا راشد سومرو نے کہا کہ پی ڈی ایم دھرنے میں سندھ سے ایک لاکھ زائد کارکنان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں جس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا وہ آزاد ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن احتجاج کرینگے۔
