اہم خبریں

عمران خان میثاق جمہوریت میں درج اصولوں کو مٹانا چاہتے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران آج بھی میثاق جمہوریت میں درج اصولوں کو مٹانا چاہتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج عدلیہ کی آزادی نواز شریف کی لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس دن نواز شریف جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کو آزاد کروانے نکلے اُس دن عمران کہاں چھپے بیٹھے تھے؟انہوں نے کہاکہ آزاد عدلیہ کا عزم میثاق جمہوریت میں بے نظیر شہید اور نواز شریف نے کیا۔

متعلقہ خبریں