اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مریم نوازپیرکوپی ڈی ایم کے دھرنے میں ن لیگ کی نمائندگی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورپارٹی صدرشہبازشریف کی ہدایت پرمریم نواز شرکت کریں گی اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی۔
