اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کےبعد پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں وطن عزیز مخلص قیادت سے محروم ہے،ملک کےحالات سنوارنے کےلئےانفرادی کوششوں کےساتھ اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے اورسسٹم کی درستگی کےلئے سچے، دیانتدار اور درد دل رکھنے والوں کا ساتھ دینا ہوگا۔اسلام آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے خدمات سر انجام دینے والی سرکردہ خواتین کے ساتھ عید ملن کااہتمام کیا گیا ۔سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں ملک و ملت کےحوالے سے ان خواتین کےجذبات اور احساسات کوسراہا اور انہیں جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی دعوت دی۔ دردانہ صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں وطن عزیزمخلص قیادت سے محروم یے،ملک کے حالات سنوارنے کےلئے انفرادی کوششوں کے ساتھ اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہےاورسسٹم کی درستگی کے لئے سچے ،دیانتدار اوردرد دل رکھنے والوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ اسلامی جمہوری خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عائشہ سید نے پروگرام کنڈکٹ کرواتے ہوئے شرکاء سے باہمی تعارف کروایا۔اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری سکینہ شاہد ،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان و نائب ناظمہ نزہت بھٹی، رخسانہ غضنفر، ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور، شعبہ قانونی امور کی نگران شاہینہ وقار،زبیدہ اصغر رکن مرکزی شوریٰ ، ناظمات اضلاع اسلا آباد ، راولپنڈی و دیگرذمہ داران بھی موجود تھیں۔عید ملن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ خواتین نے شرکت کی جس میں میڈیا ،طب، تعلیم،سول سروس، کمپیوٹرانجینئرنگ کے شعبوں سمیت وکلاء وماہرین قانون اور سوشل سروسز سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل تھیں۔
