اہم خبریں

مری،برف باری،نیو ائیر، مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی،راجہ بشارت

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مری میں برفباری کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں،مری میں سیاحوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کرتے ہو ئے کہا گیا کہ مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی،نیو ائیر نائٹ، ویک اینڈ اور برفباری ایک ساتھ متوقع ، تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، نیز مری میں 13 سہولت مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جومرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے، راجہ بشارت نے کہا کہ سیاح ہیلپ لائن 9269015-051 اور 9269016 پر رابطہ کر سکتے ہیں،چیف سیکریٹرینے بھی محکمہ ہائی ویز کو سڑکیں کلیئر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ رکھیںتا ہم ٹورازم ا سکواڈ بھی تعینات ہونگے۔

متعلقہ خبریں