اہم خبریں

گلگت بلتستان عوام کیلئے بری خبر ، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

گلگت(نیوزڈیسک) گلگت بلتستان حکومت نے علاقے کی عوام کیلئے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق اب گلگت بلتستان عوام کو اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 508 روپے کا ملے گا۔۔ 15مئی 2023 سے عملدرآمد ہوگا،گلگت بلتستان محکمہ خواراک نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔گلگت بلتستان گندم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری۔گندم کی بوری 2000جبکہ تھیلا ایک من1016، اور بیس کلو والا تھیلا 508روپے میںدستیاب ہوگا۔ گلگت بلتستان محکمہ خوراک کی جانب سےآٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


متعلقہ خبریں