اہم خبریں

سردار تنویر الیاس نے عمران خان کو دوچہروں والا آدمی قرار دیدیا

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے عمران خان کو دوچہروں والا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے حق میں جو چیز ہو اُسے ہی ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں، اپنے مطلب کیلئے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں، عمران خان اپنی انا اور ذات میں گم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں جلد دونوں دنوں میں دو چہروں کو بے نقاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پتا نہیں کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، جس طرح عمران خان نے قومی اداروں پر حملہ کیا ایسے کو ئی دشمن بھی نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ خبریں