اہم خبریں

تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے نہم امتحان فرسٹ اینول 2023 کے ملتوی ہونے والے پرچہ جات کی کوئی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں گئی،چیئرمین

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے نہم امتحان فرسٹ اینول 2023 کے ملتوی ہونے والے پرچہ جات کی کوئی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کی سوشل میڈیا پر فیک خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے جب بھی پنجاب لیول پر اس سے متعلق کوئی فیصلہ ہوگا تو شامل امتحان ہونے والے تمام امیدواران کو باضابطہ طور پر تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی طرف سے مطلع کیا جائے گا اس سلسلہ میں کسی بھی معلومات کے لیےتعلیمی بورڈ راولپنڈی کی ویب سائٹ http://www.biserawalpindi.edu.pk/ کو وزٹ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں