اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ماورائے قانون و عدالت گرفتاری کی تیاریوں کی مصدقہ اطلاعات کے خلاف ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دیدی،ریجنل، ضلعی اور مقامی ذمہ داران کو ہدایات جاری،داخلی امن برباد کرنے اور قانون کی بجائے دھونس اور طاقت سے معاملات چلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپیل کرتے ہوئے عوام ، کارکنوں سےنمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان ملک گیر پرامن احتجاج کیلئے نکلنے کی اپیل، قیادت پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لاقانونیت اور پولیس گردی کے ذریعے انصاف کا بہیمانہ قتل کسی صورت گوارا نہیں کیا جاسکتا، قاتلانہ حملے اور موت کے پھندے میں پھانسنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی زندگی سے مسلسل کھیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ان کے قتل کی سازش میں ملوث تینوں کردار متحرک اور ریاستی مشینری کو استعمال کررہے ہیں، قیادت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے مطابق مکمل طور پر پرامن رہیں گے مگر عمران خان کو بدترین ریاستی انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، مرکزی قائدین کی بلاجواز گرفتاریوں کے ساتھ ملک بھر میں بدترین کریک ڈاؤن ناقابلِ قبول، نہایت قابلِ مذمت ہے، کارکنان عوام کو متحرک کریں اور ملک بھر میں ضلعی اور مقامی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور پرامن احتجاج کریں، قانون کی حکمرانی کی طرف لوٹنے اور بدمعاشی ترک کرنے کے علاوہ حکومت کیلئے کوئی رستہ نہیں چھوڑیں گے