اہم خبریں

سندھ حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس اپنے ملک بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، شرجیل انعام میمن

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس اپنے ملک بھجوانے کا فیصلہ کر لیا، سندھ کی جیلوں میں افغان بچوں کی موجودگی سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں، تصاویر سندھ کی جیلوں کی نہیں ہیں، لانڈھی میں تو بچہ جیل ہے ہی نہیں۔جمعہ کو وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ہم نے تمام جیلوں کوچیک کیاگیا، صرف 129افغان خواتین جیلوں میں قید ہیں جو غیرقانونی طورپرپاکستان میں رہ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تصاویر سندھ کی جیلوں کی نہیں ہیں، لانڈھی میں تو بچہ جیل ہے ہی نہیں، افغان بچے کسی بھی جیل میں نہیں ہیں ،ہم میڈیاکےنمائندوں کوجیلوں کےدورےکی دعوت دیتےہیں، جھوٹی خبریں نہ چلائی جائیں، اگر کوئی بھی بغیرویزے سندھ میں رہے گاتو کارروائی ہوگی، دنیا میں کوئی بھی غیرقانونی طور پر نہیں رہ سکتا،خواتین کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 129 غیر ملکی خواتین غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر ہیں اور 178 غیر ملکی بچے جو قیدی نہیں ہیں۔ قانون کے مطابق کم عمر بچے کو والدین کے ساتھ جیل میں رکھا جاتا ہے لیکن وہ قیدی نہیں ہوتے اور عدالت کے احکامات پر ملزمان کو جیل بھیجا جاتا ہے۔ کسی بھی بچے کو سزا نہیں ہوئی ہے اور عدالت نے انہیں والدین کے ساتھ رہنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کی صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں گرفتاری سے متعلق رپورٹس اور تصاویر پر یو این ایچ سی آر کو شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں