اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،کچھ دیربعد سنایاجائےگا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ ہم وفاق کے رویے سے بہت مایوس ہوئے کہ آپ نے جواب بھی داخل نہیں کرایا، عدالت نے استفسار کیا کہ اگر الیکشن نہیں ہوتے تو پرنٹنگ ہونے والا سامان ضائع ہو جائے گا؟ اس کا کون ذمہ دار ہو گا؟ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہ کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مختلف اقدامات کیے۔