لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان بھرمیں پی ٹی آئی کی قیادت کی گرفتاریاں عروج پر پہنچ گئیں، وفاقی حکومت نے جلسے جلوس روکنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے ریاستی مشینری کا بے جا استعمال جاری ہے ۔ عمران خان، اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، عمرسرفراز چیمہ، فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد آج پنجاب پولیس نے سابق وزیرصحت یاسمین راشد، عندلیب عباس کو گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں یاسمین راشد نیازی چوک سے پولیس احصار توڑ کر نکل گئی تھیں ، اس دوران پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر لاٹھیاں بھی برسائیں جس سے گاڑی کی ونڈ سکرین اور شیشے ٹوٹ گئے ۔ ٹمبر مارکیٹ کے قریب ایک کمرے میں یاسمین راشد نے پناہ لی تو پنجاب پولیس علم ہونے پر وہاں پہنچ گئی جہاں سے یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا۔ کمرے میں ان کے ساتھ عندلیب عباس بھی موجود تھیں ۔ دونوں خواتین کی گرفتاری کےلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جس کے بعد ان دونوں خواتین کو گرفتار کرکے گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔
