اہم خبریں

پی ٹی آئی قیادت کی کارکنوں سے G13 پہنچنے کی اپیل ،اسلام آباد میں دفعہ144نافذ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی کارکنوں کو اسلام آباد جی تیرہ میں جمع ہونے کی کال کےبعد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کردیا ۔ محکمہ پولیس نے اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی ، اجتماع اورخطاب پر پابندی عائد کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی ۔ جبکہ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو آج دس بجے اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر جمع ہونے کی کال دیدی۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سرینگر ہائی وے پر شرکا سے خطاب کرینگے۔ دوسری جانب پولیس ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ جی ٹین کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتجاج کی کال دینے والے نقص امن کا باعث بننے سے گریز کریں ، کسی بھی ریلی ، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں