اہم خبریں

سپریم کورٹ نے عمران خان کے تمام جرائم دیکھتے ہوئے سہولت کاری کی،فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے تمام جرائم دیکھتے ہوئے سہولت کاری کی،کل اپنی جماعت کی کورکمیٹی کااجلاس طلب کیا ہے،کل پی ڈی ایم کا بھی ہنگامی اجلاس طلب کیاہے،کل اجتماعی فیصلہ ہوگا،جمعرات کومیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے تمام جرائم دیکھتے ہوئے سہولت کاری کی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو عدالت میں آنے پر کہاگیا کہ آپ کے آنے پر خوشی محسوس ہوئی،اس کو عزت سے نوازگیا،کیا ایسی عزت آصف علی زرداری ،نوازشریف،فریال تالپور،شہبازشریف اور مریم نوازکو دی گئی،انہوں نے کہاکہ جوکام ہمارادشمن بھارت نہ کرسکا وہ پی ٹی آئی نے کیا،یہ ملک کے ساتھ غداری ہے،انہوں نے کہاکہ کل اپنی جماعت کی کورکمیٹی کااجلاس طلب کیا ہے،کل پی ڈی ایم کا بھی ہنگامی اجلاس طلب کیاہے،کل اجتماعی فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں