اہم خبریں

سپریم کورٹ کا عمران خان کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) سپریم کورٹ کا عمران خان کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم،عمران خان کو گرفتار کس نے کیا تھا؟ کیا عدالتی حکم کے مطابق پولیس کارروائی کی نگرانی کررہی تھی، نیب نے وارنٹ کی تعمیل سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، رینجرز کے کتنے اہلکار گرفتاری کیلئے موجود تھے، ہم آج ہی حکم جاری کریں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس، وکیل نے وضاحت دی کہ آئی جی اسلام آباد کے مطابق انہوں نے وارنٹ کی تعمیل کرائی، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رینجرز نے پولیس کے ماتحت گرفتاری کی تھی،رینجرز اہلکار عمران خان کی سکیورٹی کیلئے موجود تھے،کسی قانون کے تحت رجسٹرار سے اجازت لینے کی پاپندی نہیں تھی، عمران خان کو کہیں اور گرفتار کرنا ممکن نہیں تھا، عمران خان ہر پیشی پر ہزاروں افراد کو کال دیتے تھے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کرائی تھی، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئےضابطہ فوجداری کی دفعات 47 سے 50 تک پڑھیں، بائیو میٹرک برانچ کی اجازت کے بغیر بھی شیشے نہیں توڑے جاسکتے، سپریم کورٹ نے ایک گھنٹے میں عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا کسی غیر متعلقہ شخص کو ساتھ نہیں لایا جائے گا سپریم کورٹعمران اپنے کارکنان کو کہیں کسی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے ،بظاہر نیب کے وارنٹ قانون کے مطابق نہیں۔

متعلقہ خبریں