لاہور(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے عمران خان کو گرفتار کر حکومت نے اپنی پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ،عمران خان کا کیس 10 دن کی مارنہیں ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کرنے والے لوگوں کو عدالتوں سے اٹھا یا جارہا ہے، جن لوٹوں نے پیسے لے کر ووٹ بیچے ان کو رینجرز نے سکیورٹی دی ،گلی محلے میں جو نعرے لگ رہے ہیں ،میں خود ڈپریشن میں چلاگیا ہوں، اس سے بہتر ہے بندہ جیل چلا جائے اس فوج کو عظیم سمجھتا ہوں، فوج پاکستان کے عوام پر گولی نہیں چلا سکتی ، حکومت اپنی پاؤں پر خود کلہاڑی ماررہی ہے،عمران خان کا کیس 10 دن کی مارنہیں ہے۔ ایسی اقدامات اسی وجہ سے ہیں کہ چھوٹے لوگ بڑی جگہوں پر آگئے ہیں ۔عوام اس نالائق اور نکمی حکومت سے تنگ آچکی ہے ۔