اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت آج دن 2 بجے ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی ،چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں آج دن 2 بجے 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
